ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / پتور:صرف اداروں کے قیام سے انصاف نہیں ملتا: امبیڈکر تحفظ اصول ویدیکے کی افتتاحی تقریب میں خاتون انسپکٹر سالیان کا بیان

پتور:صرف اداروں کے قیام سے انصاف نہیں ملتا: امبیڈکر تحفظ اصول ویدیکے کی افتتاحی تقریب میں خاتون انسپکٹر سالیان کا بیان

Sun, 04 Jun 2017 21:21:34    S.O. News Service

پتور:4/ جون (ایس اؤ نیوز )ملک کے لئے ضروری بہترین دستور کی تشکیل دینے والے اور سماج کے تمام طبقات کے حقوق کو تحفظ بخشنے کا کام کئے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر صرف ایک طبقہ تک محدود نہیں ہیں، ان کے نام پر شروع کی گئی تحفظ اصول ویدیکے سماج کے سب سے آخری فرد کو بھی انصاف دلانے کے لئے کام کرنے کی رکن اسمبلی شکنتلا شٹی نے اپیل کی۔

پتور میں ’امبیڈکر تحفظ اصول ویدیکے ‘کا پور بھون میں افتتاح کرنےکے بعد وہ خطاب کررہی تھیں۔ رکن اسمبلی نے اس موقع پر کہاکہ میں نے کبھی سیاست نہیں کی ہے ، ہر ایک طبقہ کو انصاف کی خاطر کام کیا ہے۔ 94سی کے مطابق 4309لوگوں کو زمینی حق پترا دلوانے کا کام کی ہوں اور اس سلسلے میں جو بھی ایمانداری کا برتاؤ کئے ہیں ان سب کے لئے حق دلانےکی کوشش کرنے کا تیقن دیا۔ پتور مہیلا پولس تھانے کی انسپکٹر سجاتا سالیان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صرف اسوسی ایشن اور تنظیموں سے کسی طبقے کو انصاف ملنا ممکن نہیں ہے ، اداروں کے ذریعے بلاتفریق مذہب، ذات کے غرباء کے لئے کام کرنے پر زور دیا۔ ویدیکے کے صدر گری دھر نائک نے صدارت کی ۔ اس موقع پر جے ڈی ایس کے تعلقہ صدر آئی سی کئیلاس ، جئے لکشمی ، شیام پرساد ، جتپا گوڈا وغیرہ موجود تھے۔ بال چندر نے استقبال کیا تو موہن کمار نے شکریہ اداکیا۔ رمیش نے نظامت کی۔


Share: